Tuesday, April 16, 2024

شاہرات پر قومی و غیرملکی کھلاڑیوں کی تصاویر آویزاں  کر دی گئیں

شاہرات پر قومی و غیرملکی کھلاڑیوں کی تصاویر آویزاں  کر دی گئیں
February 20, 2020
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں پاکستان سپرلیگ کےپانچویں ایڈیشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ، کلفٹن دو تلوار، شاہراہ فیصل سمیت دیگر شاہرات پر  قومی اور غیرملکی کھلاڑیوں کی تصویریں لگادی گئی ہیں ۔ شاہراہ فیصل ،کلفٹن دو تلوار، اور انڈر پاسز کو سجانے کا عمل جاری  ہے ، مختلف شاہراہوں پر  کھلاڑیوں کے پوسٹرز آویزاں ہیروز کو ویلکم کیلئے کٹ آؤٹس بھی لگادیئے گئے۔ کراچی والوں کا کہناہے  پی ایس ایل کا ایکشن دیکھنے کا  تیار ہیں ،پی ایس ایل کی سرگرمیوں نے شہرقائد کی رونقیں دوبالا کردی ہیں ، شہری بھی  بیشتر میچ  کراچی میں ہونے خوش ہیں۔