Tuesday, May 7, 2024

شاہدرہ میں جلسے کے دوران کسی نے مریم نواز کو چھڑی مار دی

شاہدرہ میں جلسے کے دوران کسی نے مریم نواز کو چھڑی مار دی
December 8, 2020

لاہور (92 نیوز) شاہدرہ میں جلسے کے دوران کسی نے مریم نواز کو چھڑی مار دی، پنڈال سے پھینکی گئی چھڑی مریم نواز کے سر میں لگی،چھڑی لگتے ہی مریم نواز اسٹیج سے چلی گئیں۔

ریلی کے دوران کورونا ایس او پیز کی بھی سنگین خلاف ورزیاں دیکھنے میں آئیں ، مریم نواز نے خود بھی ماسک نہیں پہنا، ریلی میں بدنظمی بھی ہوئی جس میں  کارکن گتھم گتھا ہوئے ۔

مریم کو ہاتھ لگانے کی کوشش پر نوجوان کی پٹائی بھی کی گئی جب کہ جلسے کیلئے بجلی چوری کی گئی اور ایک کارکن کو کرنٹ بھی لگ گیا۔