Thursday, April 25, 2024

شاہدرہ سے لاپتہ ہونےوالے 2کمسن بھائیوں کی لاشیں جوہڑ سے مل گئیں، بچوں کو قتل کیا گیا: لواحقین، وزیراعلیٰ پنجاب نے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی

شاہدرہ سے لاپتہ ہونےوالے 2کمسن بھائیوں کی لاشیں جوہڑ سے مل گئیں، بچوں کو قتل کیا گیا: لواحقین، وزیراعلیٰ پنجاب نے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی
May 10, 2015
لاہور (92نیوز) شاہدرہ سے لاپتہ ہونے والے دو بھائیوں کی لاشیں جوہڑ سے مل گئی ہیں جس پر اہل علاقہ نے لاشیں شاہدرہ چوک میں رکھ کر احتجاج کیا۔ لواحقین نے کہا ہے کہ بچوں کو قتل کر کے جوہڑ میں پھینکا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔ تفصیلات کے مطابق کلفٹن کالونی کے رہائشی بھائی چارسالہ اسماعیل اور سات سالہ عادل گزشتہ روز اچانک لاپتہ ہو گئے۔ اہل خانہ کی جانب سے گمشدگی کی رپورٹ تھانہ شاہدرہ ٹاون میں درج کروائی گئی مگر پولیس کی جانب سے سستی دکھائی گئی تاہم ایک روز بعد دونوں بھائیوں کی لاشیں گھر کے قریب ہی ایک جوہڑ سے مل گئیں۔ لاشیں ملنے پر اہل علاقہ میں شدید غم و غصہ پھیل گیا جنہوں نے لاشوں کو شاہدرہ چوک میں رکھ کر سڑک بلا ک کر دی۔ لواحقین کاکہنا ہے کہ بچوں کو قتل کر کے جوہڑ میں پھینکا گیا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔