Friday, March 29, 2024

شاہدآفریدی کاڈیمزکی تعمیر کیلئے 15لاکھ روپے دینے کا اعلان

شاہدآفریدی کاڈیمزکی تعمیر کیلئے 15لاکھ روپے دینے کا اعلان
July 10, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم آفریدی نے بھی ڈیمز کی تعمیر کیلئے  15 لاکھ روپے فنڈز دینے کا اعلان کر دیا ۔ سابق آل راؤنڈر نے 10 لاکھ روپے اپنی فاؤنڈیشن اور 5 لاکھ روپے اپنی جانب سے  دینے کا وعدہ کیا ، اور کہا کہ پانی کومحفوظ بنانے کیلئے پاک آرمی اورچیف جسٹس کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔سابق کرکٹر نے عوام سے بھی اپیل کی کہ  آئندہ نسلوں کوبہتراورمحفوظ پاکستان دینےکیلئے اپناحصہ ڈالیں۔ سلک بینک پاکستان کے ملازمین نے بھی اپنی ایک روز کی تنخواہ ڈیموں کی تعمیر کیلئے فنڈز میں دینے کا اعلان کر دیا  ۔ سلک بینک کے صدر عظمت ترین نے اعلان کیا کہ   بینک ملازمین اپنی ایک دن کی تنخواہ دیا مر بھاشا ، مہمند ڈیم کے فنڈز میں جمع کرائیں گے ۔ عظمت ترین کا مزید کہنا تھا کہ  چیف جسٹس  پاکستان نے دیا مر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے عوام سے چندے کی اپیل کی تھی جس کے بعد بینک ملازمین نے ایک دن کی تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا۔