Friday, May 3, 2024

شاہد کپور کل دولہا بنیں گے، رشتہ داروں کی آمد جاری

شاہد کپور کل دولہا بنیں گے، رشتہ داروں کی آمد جاری
July 6, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکار شاہد کپور کل میرا راجپوت سے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ جی ہاں فلم ”حیدر“ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے شاہد کپور کل میرا راجپوت سے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ بھارتی میڈیا کی ویب سائٹ پر شاہد کپور کی شادی کا کارڈ بھی رکھا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ شادی میں پانچ سو لوگ شرکت کریں گے۔ فلمی ستاروں کیلئے الگ سے لسٹ بنائی گئی ہے۔ اب دیکھنا ہے کہ شاہد کپور کے ساتھ شہ سرخیوں میں رہنے والی کرینہ کپور بھی شرکت کرتی ہے کہ نہیں۔ شاہد کپور کے والدین اور رشتہ دار نیودہلی میں اکٹھے ہورہے ہیں، شادی نیودہلی کے مقامی ہوٹل میں ہوگی۔