Wednesday, April 24, 2024

شاہد کپور نے اپنی منگیتر کو 23 لاکھ روپے  کی انگوٹھی پہنا دی، دس جون کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہونگے

شاہد کپور نے اپنی منگیتر کو 23 لاکھ روپے  کی انگوٹھی پہنا دی، دس جون کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہونگے
May 21, 2015
دہلی (ویب ڈیسک) بالی وڈ کے معروف اداکار شاہد کپور نے اپنے منگیتر میرا کو 23 لاکھ روپے کی انگوٹھی پہنا دی، شادی کی تقریب دس جون کو یونان میں منعقد ہو گی۔ اداکار کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی سے پہلے میرا راجپوت کے گھر پر منگنی کی تقریب ہوئی جس میں انگوٹھی پہنائی گئی۔ تقریب میں شاہد اور میرا کے قریبی رشتے دار بھی موجود تھے۔ شاہد کپور اور دلی کی طالب علم میرا راجپوت دس جون کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہو جائیں گے۔