Friday, April 19, 2024

شاہد کپور میراراجپوت  کےساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

شاہد کپور میراراجپوت  کےساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے
July 7, 2015
نئی دہلی(92نیوز)بالی ووڈ کےچاکلیٹی ہیرو شاہد کپور نے زندگی کے حقیقی سفر کا آغاز کر دیا اور میرا راجپوت کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ تفصیلات کے مطابق بالآخر انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں،افواہیں دم توڑ گئیں اور بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو نے اپنی زندگی کی نئی اننگز کا آغاز اکیس سالہ میرا راجپوت کے ساتھ شروع کر دیا۔ بالی ووڈ سٹار شاہد کپور کی شادی ان کے والدپنکج کپور  کی مرضی سے طے پائی ہےشادی کی تقریب سے قبل گزشتہ رات سنگیت کی محفل سجائی گئی جس میں قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق  شادی کے بندھن میں بندھ جانے  والے اس خوبصورت جوڑے نے گزشتہ رات سنگیت کی محفل میں ایک ساتھ رقص بھی کیا۔ شاہد کپوراور میرا راجپوت کی شادی کی تقریب آج نئی دہلی کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوئی جس میں ان کی فیملی، قریبی دوست احباب اور تمام سابقہ گرل فرینڈز کو مدعو کیا گیا تھا۔ 5