Friday, April 26, 2024

شاہد کپور 10جون کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

شاہد کپور 10جون کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے
April 30, 2015
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بالی وڈ میں فنکاروں کی شادی ہمیشہ مداحوں کی دلچسپی کا باعث رہی ہے۔ بالی وڈ اداکار شاہدکپور نے بھی بالآخر شادی کا فیصلہ کر ہی لیا ہے۔ وہ رواں برس 10جون کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ شاہد کپور نے اپنی جیون ساتھی کیلئے دہلی کی میرا راجپوت کو چنا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شادی یونان میں ہو گی اس لئے دونوں خاندان شادی کےلئے یورپ کا رخ کریں گے جبکہ شادی میں صرف قریبی دوست ہی شامل ہونگے۔ شاہدکپور آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ”اڑتا پنجاب“ میں مصروف ہیں۔