Friday, March 29, 2024

شاہد رفیع کا 22 اپریل تک جسمانی ریمانڈ منظور

شاہد رفیع کا 22 اپریل تک جسمانی ریمانڈ منظور
April 20, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز)  احتساب عدالت نے کارکے کیس میں گرفتار سابق سیکرٹری پانی وبجلی شاہد رفیع کا 22 اپریل تک جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔شاہد فیق  نے گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیدیا ۔

احتساب عدالت نے کارکے اسکینڈل میں گرفتار سابق سیکرٹری پانی و بجلی شاہد رفیع کا پیر 22 اپریل تک جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا ۔ ادھر ملزم کے گھر سے دستاویزات بھی برآمد ہو گئیں ۔

نیب راولپنڈی نے سابق سیکرٹری پانی وبجلی شاہد رفیع کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبروپیش کیا ، جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اور موقف اختیار کیا کہ شاہد رفیع سے مزید دستاویزات برآمد کرنی ہیں۔

وکیل صفائی نے دلائل دیے کہ شاہد کےخلاف پہلے سے ٹرائل جاری ہے، وہ فرد جرم عائد ہونے کے بعد ٹرائل  کورٹ میں پیش ہوتے رہے، 5 گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جاچکے، اس مرحلے پر گرفتاری بلاجواز اور غیرقانونی ہے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم شاہد کا 22 اپریل تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا اور آئندہ سماعت پر پر ملزم کو احتساب عدالت نمبر 2 کے جج ارشد ملک کے روبرو پیش  کرنے کی ہدایت کردی۔

نیب راولپنڈی نے ملزم کی گرفتاری کے دوران مزاحمت کرنے پران کے رشتہ دار راجہ دانیال کےخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرادیا۔