Friday, April 19, 2024

شاہد خاقان کی لیگی کارکنوں کو نئی گائیڈ لائنز، فیاض چوہان کی کڑی تنقید

شاہد خاقان کی لیگی کارکنوں کو نئی گائیڈ لائنز، فیاض چوہان کی کڑی تنقید
October 9, 2020
لاہور (92 نیوز) شاہد خاقان عباسی اور فیاض الحسن چوہان آمنے سامنے آگئے۔ شاہد خاقان عباسی نے لیگی کارکنوں کو نئی گائیڈ لائنز دے دیں۔ جواب میں وزیر اطلاعات پنجاب بولے کہ لوٹ مار تم کرو اور پتھر کھائیں کارکن۔ پتھر مارنا پڑے تو سب سے پہلے پتھر آپ کو مارنا چاہیے، باہر نکلنا ہو گا،خانہ پری کیلئے نہیں، لاٹھی پڑے گی تو پہلی لاٹھی آپ کو پڑنی چاہیے۔ آنسو گیس کے شیل چلے تو پہلے آپ کو کھانے چاہئیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن نے درعمل میں کہا لوٹ مار تم کرو اور پتھر کھائیں کارکن۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نواز شریف اپنا ٹبر پروں کے نیچے لیکر لندن کی ٹھنڈی ہواؤں میں زندگی گزار رہے ہیں اور یہاں کارکنوں کو پتھر اور لاٹھی کھانے کی ترغیب دے رہے ہیں۔