Sunday, May 12, 2024

شاہد خاقان کا عظمت سعید کو براڈ شیٹ انکوائری کمیٹی سے علیحدہ کرنیکا مطالبہ

شاہد خاقان کا عظمت سعید کو براڈ شیٹ انکوائری کمیٹی سے علیحدہ کرنیکا مطالبہ
January 22, 2021

لاہور (92 نیوز) ن لیگی رہنماء شاہد خاقان عباسی نے عظمت سعید کو براڈ شیٹ انکوائری کمیٹی سے علیحدہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا، عظمت سعید متنازع شخصیت نہ بنیں۔ کمیٹی سے علیحدہ ہوجائیں۔ انکوائری کمیٹی میں بہت سے وزراء شامل ہیں۔ کہا کہ وزرا پریس کانفرنسز کرتے ہیں لیکن اپنی ناکامی پر بات نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا، براڈ شیٹ میں بہت سے پردہ نشینوں کا نام سامنے آئے گا۔ کیس کی اوپن سماعت کرائی جائے۔ عوام فیصلہ کریں گے کیا کرپٹ سیاست دان تھے یا وہ جنہوں نے اربوں بنائے۔

لیگی رہنماء بولے کہ، پاکستان کی کرپٹ ترین حکومت اقتدار میں ہے، پنجاب حکومت میں ہر نوکری بک رہی ہے، ہر چیز پر سودا ہو رہا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا، جو ادارہ نام نہاد کرپشن روکنے آیا، وہ خود کرپشن میں ملوث ہے۔ ان لوگوں کو بچانے کیلئے عظمت سعید کی سربراہی میں کمیشن بنایا گیا۔