Sunday, September 8, 2024

شاہد خاقان نے شوگر مافیا کے حق میں کام کیا ، شبلی فراز

شاہد خاقان نے شوگر مافیا کے حق میں کام کیا ، شبلی فراز
May 28, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے شاہد خاقان نے شوگر مافیا کے حق میں کام کیا۔ وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ آج ہم یوم تکبیر بنا رہے ہیں جو ہمارے سائنسدانوں، سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو اور سابق صدر ضیاء الحق کی محنت کے باعث ممکن ہوا۔ ہم اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم نے شوگر کمیشن کی رپورٹ دبانے کے بجائے ایکشن لیا۔ اس کے بعد ہم دوسرے مافیاز کو بھی توڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2013 میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے آتے ہی آئی پی پیز کو 486 ارب جاری کیے گئے۔ سابق حکومت نے ہیر پھیر کیلئے اداروں کو استعمال کیا۔ شاہد خاقان عباسی نے شوگر ڈیڈی کو خوش کرنے کیلئے سبسڈی دی۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا انڈیا کے مقابلے میں ہمارے کورونا مریض بہت کم ہیں۔  کورونا سے متعلق عمران خان کی اسٹریٹجی درست ثابت ہوئی جبکہ سندھ حکومت کی اسٹریٹجی مودی کی طرح ناکام ہو گئی۔ پیپلز پارٹی نے کووڈ کے نام پر سیاست کی۔ شہباز شریف لندن سے کورونا پر سیاست کرنے آئے تھے۔  کوئی یہ بات نہ کرے ہم سندھ کو نظر انداز کر رہے ہیں سندھ ہماری جان ہے۔ سندھ میں اگلے الیکشن میں ہماری حکومت بنے گی۔