Tuesday, April 16, 2024

شاہد خاقان عباسی کے گرد گھیراتنگ ،نیب نے ایل این جی اسکینڈل کیس دوبارہ کھول لیا

شاہد خاقان عباسی کے گرد گھیراتنگ ،نیب نے ایل این جی اسکینڈل کیس دوبارہ کھول لیا
October 25, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک بار پھر نیب کے ریڈار پر آگئے ، قومی احتساب بیورو نے ایل این جی اسکینڈل کیس دوبارہ کھول دیا۔ دوسری جانب  لیاقت جمنازیم اور نارووال سپورٹس سٹی کی تحقیقات میں بھی اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ،نیب نے اہم ریکارڈ حاصل کرلیا۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف 20 ارب ڈالر کے ایل این جی معاہدے میں اربوں کی کرپشن کے الزامات پر نیب کا گھیرا تنگ ہو گیا ، نیب نے  ایل این جی اسکینڈل کیس دوبارہ کھول دیا۔ نیب راولپنڈی نے اسکینڈل کی تحقیقات شروع کردیں جب کہ  سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی طلبی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ، ریکارڈ طلبی کےلیے متعلقہ وزارتوں کو خطوط بھی ارسال کر دیئے گئے ہیں ۔ دسری جانب  لیاقت جمنازیم اور  نارووال سپورٹس سٹی کی تعمیر میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات میں بھی اہم پیش رفت ہوئی ہے ، نیب نے لیاقت جمنازیم کا اہم ریکارڈ حاصل کرلیا ، جبکہ ناروال اسپورٹس سٹی کے ٹھیکوں کی تفصیلات بھی اکٹھی کر لی گئیں۔ سابق ڈی جی سپورٹس بورڈ اختر گنجیرا کی تعیناتی کا ریکارڈ بھی نیب کے سپرد کردیا گیا ۔ گزشتہ پانچ برسوں میں پاکستان سپورٹس بورڈمیں  کتنی بھرتیاں ہوئیں ، کون کون سے افسران اور اتھلیٹس نے  غیرملکی دورے کیے نیب نے سب پتہ لگالیا ۔ جلد ٹھیکیداروں کو طلب کیا جائیگا۔