Tuesday, April 16, 2024

شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ
June 25, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) اپیلٹ ٹربیونل نے حلقہ این اے 57 میں شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ اپیل پر فیصلہ 27 جون کو سنایا جائیگا۔ این اے 57  میں شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران شاہد خاقان عباسی کھڑے ہوئے تو جسٹس عباد الرحمن لودھی نے یہ کہہ کر بیٹھا دیا کہ آپ اسمبلی میں جواب دیا کریں یہاں پر وکلاء موجود ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ لیز کی آڑ میں لارنس کالج کے جنگل میں شاہد خاقان نے قبضہ کیا ہے جس پر جج اپیلٹ ٹریبونل نے کہا کہ کاغذات سے تو ثابت نہیں ہوتا آپ ثابت کریں۔ وکیل درخواست گزار نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے کاغذات میں بہت تبدیلی کی ہے۔ ایف سیون ٹو میں گھر کی قیمت تین لاکھ روپے ظاہر کی ۔ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں ٹمپرنگ کی ہے۔ جسٹس عباد الرحمن لودھی نے کہا کہ اگر آپ کی بات مان لی جائے ٹمپرنگ کی گئی تو کون سی کلاز کے تحت نااہل کیا جائے جس پر وکیل نے کہا کہ 62 آرٹیکل ون کلاز ڈی کے تحت نااہل کیا جائے۔ جج نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔