Monday, May 13, 2024

شاہد خاقان عباسی کے ذاتی اکاؤنٹ میں اربوں روپے کی ٹرانزیکشن سے متعلق نیب کی تحقیقات شروع

شاہد خاقان عباسی کے ذاتی اکاؤنٹ میں اربوں روپے کی ٹرانزیکشن سے متعلق نیب کی تحقیقات شروع
March 12, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف نئی تحقیقات شروع ہو گئیں۔ شاہد خاقان عباسی کے ذاتی اکاؤنٹ میں اربوں روپے کی ٹرانزیکشن سے متعلق نیب راولپنڈی نے سراغ لگانا شروع کر دیا۔ دستاویز کے مطابق تین بنکوں کا ریکارڈ موصول ہو گیا جس میں 2013 سے لیکر 2019 تک شاہد خاقان عباسی، بیٹے عبداللہ خاقان اور بہنوئی کے اکاؤنٹ میں 3 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ شاہد خاقان عباسی کے اکاؤنٹ میں سوا ارب روپے منتقل ہوئے۔ شاہد خاقان کے صاحبزادے عبداللہ خاقان کے اکاؤنٹ میں 1.423 بلین روپے منتقل ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اربوں روپے کی ذاتی اکاؤنٹ میں ٹرانزیکشن کہاں سے ہوئی کھوج لگایا جا رہا ہے۔ شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی کے حوالے سے سپلیمنٹری ریفرنس بھی تیار کر لیا گیا۔ ریفرنس جلد احتساب عدالت میں دائر کیا جائے گا۔ 2013 سے لیکر 2019 کے دوران شاہد خاقان وزیر پیٹرولیم اور وزیراعظم بھی رہ چکے ہیں۔ ایل این جی معاہدہ بھی انہی سالوں کے دوران ہوا۔ اربوں روپے کے ذاتی اکاؤنٹ میں ٹرانزیکشن پر تاحال نیب کو مطمئن نہیں کیا جا سکا۔