Friday, March 29, 2024

شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 فروری تک توسیع

شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 فروری تک توسیع
January 21, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز)  ایل این جی ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں  4 فروری تک توسیع کر دی گئی ، عدالت نے سماعت 4فروری  تک ملتوی کر دی ۔ احتساب عدالت میں  ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی ، سماعت جج اعظم خان نے کی ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان پیش ہوئے ،سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل حاضری سے استثنیٰ کے باعث پیش نہ ہوسکے۔ عدالت نے چیئرپرسن اوگرا عظمیٰ عادل اور سابق چیئرمین سعید احمد خان سمیت دیگر ملزمان کوحاضری یقینی بنانے کیلئے ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ، کیس کی سماعت 4 فروری تک ملتوی کردی۔عدالت نے نیب سے مفرور ملزم شاہد اسلام کے وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ طلب کرلی۔ پیشی کے بعد  میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نے پارٹی ارکان سے ناراضی کی تردید کی ،آٹے کے بحران پر بھی کھل کر بولے ،کہا کہ نیا پاکستان ہے ، لوگ روٹی کھانا چھوڑ دیں تو مسئلہ ہی ختم ہو جائے، یہ اپنی ناکامی پر شرمندہ بھی نہیں ، آٹا نہیں دے سکتے تو شرمندہ تو ہو جائیں۔ سابق وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ بدقستمی سے اسمبلی چل ہی نہیں رہی ، ایوان میں کوئی بات کریں ، اسپیکرصاحب اجلاس ختم کردیتے ہیں، صرف ایک بل بڑی عجلت میں منظور ہوا۔