Friday, March 29, 2024

شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 فروری تک توسیع

شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 فروری تک توسیع
February 4, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) ایل این جی ریفرنس  میں شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں  21 فروری تک توسیع کر دی گئی ۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت، شاہد خاقان عباسی  کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 فروری تک توسیع کر دی گئی ،  چیئرپرسن اوگرا عظمیٰ عادل نے مچلکے ایک کروڑ سے کم کرنے کی درخواست دائرکردی۔ عظمیٰ عادل نے مؤقف اختیارکیا کہ سرکاری ملازمہ ہوتے ہوئے اتنی رقم ادا کرنا ممکن نہیں،احتساب عدالت نے درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔