Wednesday, April 24, 2024

شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں 15 اگست تک توسیع

شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں 15 اگست تک توسیع
August 1, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) ایل این جی اسکینڈل میں   شاہد خاقان عباسی  کے جسمانی ریمانڈ میں 15 اگست تک توسیع  کر دی گئی ۔ ایل این جی اسکینڈل میں نیب نے شاہد خاقان عباسی کو نیب کورٹ اسلام آباد میں پیش کیا ، جہاں جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت جج محمد بشیر نے ملزم شاہد خاقان عباسی سے کہا کہ آپ اپنا وکیل کر لیں جو کیس چلائے ۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ااپ جتنا چاہیں ریمانڈ دیدیں ۔ عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں 15 اگست تک توسیع کردی ، اور نیب کو 15اگست کو ملزم کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت نے سعدیہ عباسی اور محسن شاہ نواز رانجھا کو شاہد خاقان عباسی کو قانونی معاونت فراہم کرنے کی اجازت دیدی ۔