Friday, May 17, 2024

شاہد خاقان عباسی کا بیرون ملک ہونے کے باعث نیب میں پیشی سے معذرت

شاہد خاقان عباسی کا بیرون ملک ہونے کے باعث نیب میں پیشی سے معذرت
February 8, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) قطر سے مہنگے داموں ایل این جی خریدنے کے معاملے میں نیب کی طلبی پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بیرون ملک ہونے کے باعث آج پیش ہونے سے معذرت کر لی ۔ نیب کے چبھتے ہوئے سوالوں کا خوف یا کوئی ضروری کام۔ شاہد خاقان عباسی نیب کی طلبی کے باوجود بیرون ملک چلے گئے۔ سابق وزیراعظم کو ایل این جی معاہدے میں سوالوں کا جواب دینے کیلئے آج نیب راولپنڈی میں پیش ہونا تھا۔ طلبی کے نوٹس کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے نیب کو آگاہ کیا کہ لندن میں موجودگی کے باعث وہ آج نیب آفس نہیں آسکتے۔ 18 فروری کو وطن واپسی پر پیش ہو جائیں گے۔ نیب نے عباسی صاحب کی معذرت قبول کر لی۔ 19 فروری کو دوبارہ طلب کر لیا۔ ایل این جی معاہدے کا ریکارڈ ہمراہ لانے کی بھی ہدایت کر دی۔ شاہد خاقان پر بطور وزیر پیٹرولیم قطر سے مہنگے داموں ایل این جی خریدنے کا معاہدہ کرنے کا الزام ہے۔ دوسری جانب رینٹل پاور ریفرنسز میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور دیگر ملزمان آج پھر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی 26 فروری تک ملتوی ہو گئی۔ اب اگلی سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔