Thursday, May 9, 2024

شاہد خاقان عباسی کو جیل میں سہولیات فراہمی کیس کا حکم نامہ جاری

شاہد خاقان عباسی کو جیل میں سہولیات فراہمی کیس کا حکم نامہ جاری
October 19, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) شاہد خاقان عباسی کو جیل میں سہولیات فراہمی کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیاگیا ، عدالت نے شاہدخاقان، مفتاح اسماعیل اور عمران الحق کی اتوارکوملاقات کرانے کا حکم  دے دیا جب کہ لیپ ٹاپ فراہمی کی درخواست پر جیل حکام سے جواب طلب کرلیا۔ شاہد خاقان عباسی  کو جیل میں سہولیات کی فراہمی دینے سے  متعلق کیس پر تحریری حکمنامہ جاری  کیا گیا ۔ عدالت نے جیل میں شاہد خاقان، مفتاح اسماعیل اور عمران الحق کی اتوار کے روز ملاقات کرانے کا حکم فیس۔ شاہد خاقان کی جیل میں لیپ ٹاپ فراہمی کی درخواست پر جیل حکام سے جواب طلب کیا گیا ۔ عدالت نے قرار دیا کہ پاکستان پرزن رولز 1978 میں لیپ ٹاپ فراہمی کا ذکر نہیں،  احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سہولتوں پر جیل حکام سے جواب طلب کرلیا ۔ دوسری جانب میڈیکل بورڈ کی شاہد خاقان عباسی کی دو سرجریز کی سفارش پر کہا گیا کہ شاہد خاقان اپنے خرچے پر علاج کرانا چاہتے ہیں ، جیل حکام جواب دیں ۔