Sunday, May 19, 2024

شاہد خاقان عباسی کمزور وزیر اعظم ، فریش مینڈیٹ لینا چاہئے ، عمران خان

شاہد خاقان عباسی کمزور وزیر اعظم ، فریش مینڈیٹ لینا چاہئے ، عمران خان
September 24, 2017

 

اسلام آباد (92 نیوز ) چیئرمین تحریک انصاف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی اور ملک میں فوری نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ کپتان بولے کہ شاہد خاقان عباسی کمزور وزیراعظم  ہیں ،فریش مینڈیٹ لینا چاہیے۔

عمران خان نے سابق وزیراعظم نوازشریف  کو بھی  شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ گاڈ فادر نے اداروں میں اپنے آدمی بٹھا رکھے ہیں

عمران خان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے جھوٹ بول بول کر معیشت تباہ کردی ۔ نوازشریف اور اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے

 

عمران خان نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خورشید شاہ کو اپوزیشن لیڈر نہیں ہونا چاہئے ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے ذریعے نوازشریف کو تحفظ دیا جائے گا۔ہم چاہتے ہیں کہ نیب کا مضبوط چیئرمین لگایا جائے، الیکشن کمیشن پر بھی ہمیں اعتماد نہیں، حکومت متنازعہ بل منظور کرا کے جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہے