Wednesday, May 15, 2024

شاہد خاقان عباسی نے ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

شاہد خاقان عباسی نے ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
February 1, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) ایل این جی کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کردی، موقف اختیارکیاکہ کوئی جرم کیا ہے نہ کسی جرم میں معاونت کی۔ ایل این جی کیس میں  اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ضمانت کےلیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ، بیرسٹرظفراللہ خان کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ تمام تر ریکارڈ حکومت اور نیب کے پاس ہے، درخواست گزار سے کوئی ریکارڈ ریکورہونا باقی نہیں، ٹرائل کورٹ جب بھی طلب کرے گی پیشی یقینی بنائی جائے گی۔ درخواست میں یہ بھی موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب بادی النظر میں کوئی کیس بنانے میں ناکام رہا ، نیب نے کیس میں عبوری ریفرنس دائر کیا جس کی کاپی تاحال فراہم نہیں کی ، سابق وزیراعظم نے استدعا کی ہے کہ ضمانت بعدازگرفتاری منظور کی جائے، درخواست میں وزارت قانون اور نیب کو فریق بنایا گیا۔ بیرسٹرظفراللہ کا کہنا تھا کہ کہ ملک میں بجلی اور گیس کا بحران تھا  ، جس کی وجہ سے اجالے ہوئے وہ جیل میں ہے۔ کیس کے درخواست گزار شیخ رشید ہیں لیکن وہ عدالت میں نہیں آئیں گے۔