Friday, May 17, 2024

شاہد خاقان، خورشید شاہ، احسن اقبال اور سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری

شاہد خاقان، خورشید شاہ، احسن اقبال اور سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری
January 3, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شاہد خاقان عباسی، خورشید شاہ، احسن اقبال اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دئیے۔ پروڈکشن آرڈز قومی اسمبلی میں کاروائی اور طریق کار کے قواعد 2007 کے قاعدہ 108 کے تحت جاری کیے گئے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پروڈکشن آرڈرز کی کاپیاں متعلقہ اداروں کو ارسال کر دیں۔