Sunday, September 8, 2024

شاہد حامد کے قتل کیلئےلندن سے براہ راست ایم کیو ایم قائد نے حکم دیا : منہاج قاضی

شاہد حامد کے قتل کیلئےلندن سے براہ راست ایم کیو ایم قائد نے حکم دیا : منہاج قاضی
July 12, 2016
  شاہد حامد کے قتل کیلئےلندن سے براہ راست ایم کیو ایم قائد نے حکم دیا : منہاج قاضی کراچی(92نیوز)ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروکےسابق سکیورٹی انچارج منہاج قاضی نے جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت میں اقبال بیان ریکارڈ کرادیا، ملزم نے اعتراف کیا کہ شاہد حامد کےقتل کا حکم لندن سےبراہ راست ایم کیوایم کےقائد نےدیا۔ تفصیلات کےمطابق سابق مینجنگ ڈائریکٹر کےای ایس سی شاہد حامد قتل میں ملوث ایم کیوایم کارکن ملزم منہاج قاضی نےجوڈیشل مجسٹریٹ ساوتھ کی عدالت میں اقبالی بیان ریکارڈ کرادیا، نائنٹی ٹو نیوز نےضابطہ فوجداری کی دفعہ ایک سو چوسنٹھ کے بیان کی نقل حاصل کرلی۔ ملزم نےاعتراف کیا کہ اےپی ایم ایس او سے ایم کیو ایم الطاف گروپ کے یونٹ انچارج کی ذمہ داری دی گئی،بعد میں ایم کیوایم عسکری ونگ کا حصہ بنایا گیا،عسکری ونگ کے معاملات صولت مرزا دیکھتے تھے۔ ملزم نےبتایا کہ لندن سےندیم نصرت نےشاہد حامد کےقتل کا الطاف حسین کا پیغام صولت مرزا کو دیا، ندیم نصرت نے فون پر شاہد حامد کےقتل کی ہدایت دی، کےای ایس سی کےملازم اور ایم کیوایم لیبر ڈویژن کےرکن سہیل زیدی نےشاہد حامد کے گھر کا پتہ اور دیگر تفصیلات بتائیں۔ ملزم منہاج قاضی نےاعتراف کیا کہ صولت مرزا کی سفید رنگ کی مارگلہ کار میں اسلحہ گذری پہنچایا گیا،واردات میں صولت مرزا کےعلاوہ ارشد اختر اور اطہر بھی شامل تھے،عدالت نےاقبالی بیان کو ریکارڈ کا حصہ بنالیا۔