Thursday, March 28, 2024

شاہد آفریدی کا لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے ملک گیر مہم چلانے کا اعلان

شاہد آفریدی کا لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے ملک گیر مہم چلانے کا اعلان
October 15, 2019
کراچی (92 نیوز) شاہد آفریدی نے لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے ملک گیر مہم چلانے کا اعلان کر دیا۔ سابق کپتان شاہد افریدی نے اپنی بیٹیوں کے ہمراہ روڈ ٹو ایجوکیشن پروگرام کے حوالے سے پریس کانفرنس میں کہا جب ریاست ناکام ہوجاتی ہے تو این جی اوز کو آنا پڑتا ۔ انہوں نے کراچی کی صورتحال پر سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیا۔ لالا بولے تعلیم خصوصا بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے پنجاب سے سفر کا آغاز کررہے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا ڈپارٹمنٹ کرکٹ کی بندش پر بے روزگار ہونے والے کھلاڑیوں کے حوالے سے بورڈ سے بات کرینگے۔ صحافی نے سوال اٹھایا کہ آپ آزاد کشمیر کے ساتھ مقبوضہ کشمیر بھی جائینگے جس پر لالا نے کہا وہاں تو مجاہدین کے جانے پر بھی پابندی ہے ، ہم ساتھ چلیں گے۔ آفریدی کے ہمراہ فاؤنڈیشن کے صدر جہانگیر خان بھی موجود تھے جن کا کہنا تھا کے معاشرے میں اچھے کاموں کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہینگے۔