Thursday, April 25, 2024

شاہد آفریدی کے مودی کے کشمیر میں مظالم سے پردہ اٹھانے پر یوراج اور ہربھجن برا مان گئے

شاہد آفریدی کے مودی کے کشمیر میں مظالم سے پردہ اٹھانے پر یوراج اور ہربھجن برا مان گئے
May 18, 2020
لاہور (92 نیوز) سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی وزیراعظم کے کشمیر یوں پر مظالم سے پردہ اٹھایا تو سابق بھارتی کرکٹرز یوراج سنگھ اور ہربھجن سنگھ نے آفریدی سے تعلق توڑ دیا، دونوں نے شاہد آفریدی کی فاؤنڈیشن کو اسپورٹ کرنے اور کسی قسم کا تعلق رکھنا سے بھی انکار کردیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف بات کرنے پر سابق بھارتی کرکٹرز یوراج سنگھ اور ہر بھجن  سنگھ برا مان گئے، اور شاہد آفریدی سے دوستی توڑ دی۔ سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے دورہ مظفر آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا تھا کہ نریندری مودی کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہا ہے، نریندری مودی بہت بڑی بیماری ہے اور وہ مذہب کو لے کر سیاست کر رہا ہے۔ بھارتی کرکٹرز سابق پاکستانی کپتان کی سچی باتوں کو برادشت نہ کر سکے اور شاہد آفریدی سے تعلق توڑ دیا، سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ مجھے آفریدی کے اپنے وزیراعظم کے بارے بیان پر مایوسی ہوئی، میں نے انکے کہنے پر انسانیت کے ناطے چیریٹی کی اپیل کی تھی مگر اب ایسا نہیں کروں گا، دوسری جانب ہربھجن سنگھ نے بھی کہا ہے کہ میری شاہد آفریدی سے اب کوئی دوستی نہیں رہی۔