Thursday, March 28, 2024

شاہد آفریدی کے سوانح حیات گیم چینجر میں اہم انکشافات‏

شاہد آفریدی کے سوانح حیات گیم چینجر میں اہم انکشافات‏
May 2, 2019
کراچی ( 92 نیوز) سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد آفریدی ریٹائرمنٹ کے بعد بھی چھکے لگا رہے ہیں ، سابق کرکٹر نے سوانح حیات گیم چینجر لکھ ڈالی جس میں اہم انکشافات بھی کئے ۔ شاہد آفریدی نے جاوید میانداد سے اختلافات کو بھی کتاب کا حصہ بنایا  اور لکھا کہ جاوید میانداد انہیں پسند نہیں کرتے۔

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل

شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں  اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کا بھی کھل کر  ذکر کیا ہےلکھا کہ انہیں  اسپاٹ فکسنگ کا پہلے ہی علم ہو چکا تھا، مظہر مجید نے موبائل فون جسے ٹھیک ہونے کیلئے دیا وہ ان کےدوست کے دوست کا تھا۔ [caption id="attachment_221894" align="alignnone" width="476"]سپاٹ فکسنگ سپاٹ فکسنگ[/caption] آفریدی نے لکھا کہ مظہر کے موبائل سے کھلاڑیوں کے  پیغامات ملے ، انہوں نے مینجمنٹ کو اس حوالے سے بتایا لیکن مینجمنٹ  نے ایکشن نہ لیا، عبد الرزاق نے بھی سلمان بٹ، عامر اور آصف پر شک کا اظہار کيا تھا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ میرا پورے سیٹ اپ سے اعتبار اٹھ چکا تھا، اسی لئے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ [caption id="attachment_221897" align="alignnone" width="460"]اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل[/caption]

پہلا ون ڈے

آفریدی نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ پہلا ون ڈے کھیلتے وقت ان کی  عمر 16 نہیں 19 سال تھی، یہ بھی  لکھا کے پہلے ٹیسٹ سے  قبل انہیں  بیٹنگ پریکٹس نہیں کرائی گئی۔ بوم بوم  لکھتے ہیں کہ وسیم اکرم اور وقار یونس میں چپقلش رہتی تھی ، پہلے ٹیسٹ میچ  سے قبل مجھے بیٹنگ پریکٹس بھی نہ کرائی گئی ۔ 1999کے فائنل میں شکست [caption id="attachment_221899" align="alignnone" width="500"]ورلڈ کپ 1999 ورلڈ کپ 1999[/caption] شاہد آفریدی نے  ورلڈ کپ 2011 کے موہالی میں سیمی فائنل اور 1999  کے فائنل میں شکست کے بارے بھی لکھا ہے،آفریدی کی کتاب  کی تقریب رونمائی چار مئی کو کراچی میں ہوگی۔