Wednesday, April 24, 2024

  شاہد آفریدی کی ہٹ دھرمی اور دوست نوازی نے ٹیم کمبی نیشن کا بیڑہ غرق کر دیا

   شاہد آفریدی کی ہٹ دھرمی اور دوست نوازی نے ٹیم کمبی نیشن کا بیڑہ غرق کر دیا
December 3, 2015
لاہور(92نیوز)انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریزمیں شکست کی وجہ نئے کھلاڑیوں کوقراردینے والے ٹیم سلیکشن میں شاہد آفریدی کا کرداربھول گئے، جنہوں نے یاریوں کوٹیم کے مفاد پرترجیح دی اورپاکستان عالمی نمبر دو سے چھے پرچلا گیا۔ تفصیلات کےمطابق بوم بوم کہلانے والے شاہد آفریدی نےاپنی ہٹ دھرمی اورمن پسندی سے ٹیم کمبی نیشن کا بیڑہ غرق کردیا،سلیکشن میں بےجامداخلت جہاں کوچ سے اختلافات کا باعث بنی وہیں ٹی ٹوینٹی سیریزمیں کلین سویپ نے ان کی کارکردگی کابھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ عمراکمل ۔وجہ شہرت شاہد آفریدی سےدوستی ،اونچی دکان پھیکاپکوان، حیدرآباد میں برے پھنسے، پولیس کی مددسے نکل گئے، ٹیم میں آئے لیکن سلیکشن کو درست ثابت نہ کرسکےانگلینڈ کے خلاف سیریزمیں تین میچ کھیلےاورچھبیس رنزبنائے، ایک کیچ پکڑکر داغ دھونے کی کوشش کی لیکن یہ دھبے دھلنے والے نہیں۔ سہیل تنویر ٹیم میں سلیکشن کی وجہ شاہد آفریدی کی یاری انگلینڈ کے خلاف سیریزمیں اکتالیس رنزبنائے اورپانچ وکٹیں تولیں  لیکن دوجیتے ہوئے میچ انگلینڈ کی جھولی میں ڈالنے میں اہم کرداربھی اداکیا۔ شاہد آفریدی نےرفعت اللہ مہمند کوانتالیس سال کی عمرمیں ڈیبیوکرادیا اورچیئرمین پی سی بی شہریارخان کی یہ بات جھوٹی ثابت کردی کہ لڑکوں میں تجربے کی کمی تھی اب اس سے زیادہ تجربہ توشاید ممکن ہی نہیں کیونکہ جس عمر میں کھلاڑی ریٹائرمنٹ لیتے ہیں رفعت اللہ نے کریئر کاآغاز کردیا۔ شاہد آفریدی کی دوسری پرچی عمران خان جونیئر ٹھہرے، جن کوکم عمری کی وجہ سے شاک کا فائدہ دے کر بری کیا جاسکتا ہے تاہم بوم بوم کپتان کے دوست احمد شہزادکویہ مارجن بھی نہیں مل سکتا۔