Sunday, May 19, 2024

شاہد آفریدی کی فاؤنڈیشن نے لاہور میں پہلا اسکول قائم کردیا

شاہد آفریدی کی فاؤنڈیشن نے لاہور میں پہلا اسکول قائم کردیا
October 16, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی کی فاؤنڈیشن نے لاہور میں پہلا اسکول قائم کردیا ۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے تمام کھلاڑی پاکستان ضرور آئیں گے ۔
لاہورمیں اپنی فاؤنڈیشن کے تحت پہلے اسکول کے افتتاح کے بعدمیڈیا سے بات چیت میں شاہد آفریدی نے کہا تعلیم کے ذریعے جرائم اوربے روزگاری پرقابوپایاجاسکتاہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ مصباح اور یونس کی ریٹائرمنٹ ایک بڑا خلا ہے ۔ دونوں کے جانے سے ٹیم جہدو جہد کر رہی ہے ۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے سری لنکا نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا اور اب بھی دے گا۔
شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹونٹی آنے کے بعد کرکٹ بدل گئی ہے ۔