Wednesday, March 27, 2024

شاہدآفریدی پی ایس ایل فائنل میچ سے آئوٹ

شاہدآفریدی پی ایس ایل فائنل میچ سے آئوٹ
March 4, 2017

لاہور (ویب ڈیسک) کروڑوں دلوں کی دھڑکن اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی جان بوم بوم آفریدی زخمی ہو کر پاکستان سپر لیگ کے فائنل سے باہر ہو گئے۔ ویڈیو پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ افسوس ہے اپنے مداحوں کے درمیان فائنل نہیں کھیل سکوں گا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے اہم کھلاڑی شاہد آفریدی اتوار کو قذافی سٹیدیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا فائنل نہیں کھیل سکیں گے۔ آفریدی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ انہیں 10 روز آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

شاہد آ فریدی کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کے بعد اچھی کارکردگی کیلئے پی ایس ایل ان کے لئے بہت بڑاچیلنج تھا۔ امید ہے شائقین نے پرفارمنس کو انجوائے کیا ہو گا۔ پی ایس ایل کے دس میچز میں بوم بوم نے سب سے زیادہ 15 چھکے لگا رکھے ہیں انہوں نے کل 177 رنز بنائے اور اہم ترین میچ میں شاہد آ فریدی پولارڈ کا کیچ پکڑتے ہوئے زخمی ہو گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم لاہور پہنچ چکی ہے جبکہ کراچی کنگز کو ہرا کر فائنل میں پہنچنے والی پشاور زلمی کے کھلاڑی آج دبئی سے لاہور پہنچیں گے۔ پشاور زلمی کے غیرملکی کھلاڑیوں میں کپتان ڈیرن سمی، دی جے میلان، کرس جورڈن اور مارلن سیموئیل ٹیم کے ہمراہ لاہور آئیں گے۔