Monday, September 16, 2024

شاہد آفریدی کا کشمیر سے متعلق بیان،بھارتی کرکٹرز کو آگ لگ گئی

شاہد آفریدی کا کشمیر سے متعلق بیان،بھارتی کرکٹرز کو آگ لگ گئی
April 5, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) شاہدآفریدی کے کشمیر سے متعلق بیان نے بھارتی کرکٹرز کو آگ لگا دی ۔بھارتی بلے باز گوتم گھمبیر کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بھی آگ بگولہ ہو گئے ۔کپل دیو کی تو یادداشت ہی کھو گئی،شاہد آفریدی کو پہنچاننے سےانکار کر دیا۔ ویرات کوہلی  کہتے ہیں  شاہدآفریدی نے کشمیر کے معاملے پر جو کچھ بھی کہا اس کی حمایت نہیں کرتے ،انکا مزید کہنا تھا کہ مجھے  کشمیر کے معاملے پر زیادہ معلومات نہیں لیکن  میری ترجیح ہمیشہ میرا ملک ہو گا ۔ گوتم گمبھیر نے بھی  ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ،جس پرآفریدی نے گوتم کو جواب دیتے ہوئے بھارتی ترنگے کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتےہوئےکہا تھاہم سب کی عزت کرتے ہیں ،ایک کھلاڑی کی حیثیت سے یہ تصویراس کی مثال ہے۔