Friday, April 19, 2024

شاہد آفریدی ٹی 20 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی باؤلر بن گئے

شاہد آفریدی ٹی 20 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی باؤلر بن گئے
November 19, 2017

ڈھاکا (92 نیوز) شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی باؤلر بن گئے۔
آل راؤنڈر شاہد آفریدی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ڈھاکا ڈائنامائٹس کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ آل راؤنڈر نے راجشاہی کنگز کے خلاف میچ میں چارکھلاڑیوں کو ٹھکانے لگا کر ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ انہوں نے ہم وطن پیسر سہیل تنویر کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا جنہوں نے 278 کھلاڑیوں کو میدان بدر کرنے کا ریکارڈ بنا رکھا تھا۔