Friday, May 17, 2024

شاہد آفریدی نے پشاور زلمی کو بائے بائے کہا تو زلمی اور لالہ کے مداحوں کے چہرے اتر گئے

شاہد آفریدی نے پشاور زلمی کو بائے بائے کہا تو زلمی اور لالہ کے مداحوں کے چہرے اتر گئے
March 25, 2017
پشاور(92نیوز)شاہد آفریدی نے پشاور زلمی کو بائے بائے کہا تو پشاورمیں زلمی اور لالہ کے مداحوں کے چہرے اتر گئے پشاور کے شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ بوم بوم آفریدی اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔ تفصیلات کےمطابق بوم بوم آفریدی کی پشاورزلمی کو خیرآباد کہنے کی خبرپشاورمیں زلمی اور شاہد آفریدی کے مداحوں کےلئے بدخبری ثابت ہوئی مداحوں کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی لالہ کے بغیرمکمل نہیں۔ شائقین کرکٹ اور شاہد آٖفریدی کے مداحوں کا کہنا تھا کہ بوم بوم آفریدی اپنے فیصلے پرنظرثانی کریں۔ پشاور زلمی کے سپورٹرز کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی پشاور زلمی کی پہچان تھے ٹیم چھوڑنے کا بوم بوم آفریدی کا فیصلہ ان کےلئے حیران کن ہے۔