Monday, May 6, 2024

شاہد آفریدی نے مدینہ منورہ میں سعودی پریمیئر لیگ ٹی ٹوینٹی کپ کا افتتاح کر دیا

شاہد آفریدی نے مدینہ منورہ میں سعودی پریمیئر لیگ ٹی ٹوینٹی کپ کا افتتاح کر دیا
April 25, 2016
لاہور (92نیوز) قومی کرکٹر شاہد آفریدی عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے تو ساتھ ہی ٹی ٹوینٹی کرکٹ بھی لے گئے۔ بوم بوم آفریدی نے مدینہ منورہ میں سعودی پریمیئر لیگ ٹی ٹوینٹی کپ کا افتتاح کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی عمرہ کی ادائیگی کے لیے حرمین شریفین گئے تو اپنے ساتھ ہی ٹی ٹوینٹی کرکٹ کا تحفہ بھی لے گئے۔ قومی کرکٹر نے مدینہ منورہ میں سعودی پریمیئر لیگ ٹی ٹوینٹی کپ کا افتتاح کیا اور کھلاڑیوں سے خطاب بھی کیا۔ سعودی پریمیئر لیگ جدہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے تحت کھیلی جا رہی ہے جس میں سعودی عرب کے مختلف کلبوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ سعودی عرب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ایسوسی ایٹ ممبر ہے۔ آئی سی سی دنیا بھر میں کرکٹ کے فروغ کے لیے کردار ادا کرتی ہے۔ شاہد آفریدی کی طرف سے سعودی پریمیئر لیگ ٹی ٹوینٹی کپ کا افتتاح سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔