Thursday, April 18, 2024

شاہد آفریدی نے اپنی زندگی کی کتاب میں عمران خان کو گگلی کرا دی

شاہد آفریدی نے اپنی زندگی کی کتاب میں عمران خان کو گگلی کرا دی
May 2, 2019
 کراچی (92 نیوز) شاہد آفریدی نے اپنی زندگی کی کتاب میں وزیراعظم عمران خان کو گگلی کرا دی۔ شاہد آفریدی نےعمران خان کی تحریک انصاف پر سوالات اٹھا دیئے۔ لکھا کیا ان کا اپنا گھر صاف ہے؟ کیا عمران خان کے ساتھی صاف ستھرے ہیں؟ کیا ان کی پارٹی صاف شفاف ہے؟ اگر اپنا گھر صاف نہ ہو تو دوسروں پر چیخنا چلانا اچھی بات نہیں۔ شاہد آفریدی نے لکھا لوگ ذاتی مفاد کیلئے عمران خان کا نام استعمال کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کی دیانت پر کوئی شبہ نہیں لیکن ان کی ٹیم سلیکشن کا سوال مجھے بہت پریشان کرتا ہے۔ شاہد آفریدی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متعلق لکھا سپہ سالار کرکٹ پر بہت سارے کمنٹیٹرز سے زیادہ اچھا تجزیہ کرتے ہیں۔ شاہد آفریدی نے لکھا نواز شریف جانتے ہیں ڈلیور کیسے کیا جاتا ہے،انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا نوازشریف نے شير کا اسٹيکر بيٹ پر لگانے کا کہا۔ شاہد آفریدی نے لکھا کشمیریوں کو امن عمل میں شامل کرنے کی ضرورت ہے، نہ پاکستانیوں، نہ بھارتیوں کا، کشمیر کشمیریوں کا ہے۔