Monday, May 6, 2024

شاہد آفریدی نے آزادی مارچ کی مخالفت کردی

شاہد آفریدی نے آزادی مارچ کی مخالفت کردی
October 29, 2019
لاہور (92 نیوز) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ نا ز آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے جے یوآئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کی مخالفت کردی۔ سابق کپتان قو می ٹیم ایک تقریب کے دوران کہا کہ جو ملک کے لیے بہتر ہو وہی ہونا چاہیے کیونکہ یہ ہم سب کا ملک ہے، ہم سب خوشحال زندگی گزارنا چاہتے ہیں، چاہتے ہیں کہ سکول و کالجز کھلے رہے ہیں اور دھرنے نہ ہوں۔ حکومت کی حمایت کرتے ہوئے بولے وزیر اعظم عمران خان کو ہمیں 2 سال کا وقت دینا چاہیے کیونکہ یہ 70،72سال کا ملک ہے جس کے بہت سارے مسائل ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کو 2سال دیں جس کے بعد نتائج آ جانے چاہئیں کیوں کہ دو سال چیزوں کو بہتر کرنے کے لیے بہت ہوتے ہیں۔