Thursday, September 19, 2024

شاہد آفریدی، سرفراز احمد، خرم منظور، محمد سمیع، شرجیل خان اور انور علی کی وطن واپسی، جلد میڈیا سے گفتگو کرونگا: شاہد آفریدی

شاہد آفریدی، سرفراز احمد، خرم منظور، محمد سمیع، شرجیل خان اور انور علی کی وطن واپسی، جلد میڈیا سے گفتگو کرونگا: شاہد آفریدی
March 6, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) قومی ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی چپ چاپ کراچی پہنچ گئے۔ پولیس کے حصار میں ایئرپورٹ سے باہر نکلے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دو روز کراچی میں ہی ہیں اور جلد میڈیا سے گفتگو کریں گے۔ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں قوم کی امیدیں خاک میں ملا کر کرکٹ ٹیم کی واپسی۔ کپتان شاہد خان آفریدی خاموشی سے کراچی پہنچ گئے۔ عوامی ردعمل سے بچنے کے لیے بوم بوم پولیس اہلکاروں کے حصار میں ایئرپورٹ سے باہر آئے۔ کوشش تو تھی کہ کسی کی نظر میں آئے بغیر نکل جائیں مگر میڈیا کہاں چھوڑنے والا تھا۔ صحافی نے سوال کیا شاہد بھائی قوم کی نظریں اب بھی آپ پر ہیں بتائیں تو سہی ورلڈ کپ میں کیا کرینگے۔ لالہ جی بولے کراچی میں ہی ہوں میڈیا سے جلد بات کروں گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بوم بوم نے شاید جان چھڑانے کے لیے یہ بات کہی۔ پی سی بی نے ان کے بولنے پر پابندی لگا رکھی ہے کیونکہ بورڈ کو پہلے ہی لالہ سے گلہ ہے۔ ان کی زبان ان کی بیٹنگ اور بولنگ سے تیز چلتی ہے۔ دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان سرفراز احمد، خرم منظور، محمد سمیع، شرجیل خان اور انور علی بھی ایشیا کپ میں شرکت کے بعد واپس پہنچے گئے ہیں۔