Saturday, April 20, 2024

شاہد آفریدی بھی سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے مداح نکلے

شاہد آفریدی بھی سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے مداح نکلے
August 28, 2018
کراچی ( 92 نیوز) سابق کپتان شاہد آفریدی بھی سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے مداح نکلے۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ  بین الاقوامی کرکٹ اور پی ایس ایل کو پاکستان لانا سابق چیئرمین کا بڑا کارنامہ ہے، وزیر اعظم کی حلف برداری کی تقریب میں نوجوت سدھو کو بلانا اچھا اقدام تھا ۔ سابق آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ پڑوسیوں کے ساتھ لڑائی جھگڑے سے معاملات حل نہیں ہوتے ، موجودہ ٹیم کا کامبی نیشن بہترین ہے ، یہی پرفارمنس رہی تو گرین شرٹس آئندہ سال عالمی کپ میں اچھے نتائج دے سکتے ہیں ۔