Saturday, May 4, 2024

شاہانہ اور پرتعش رہائش کیلئے بنا وزیراعظم ہاؤس نیشنل یونیورسٹی میں تبدیل

شاہانہ اور پرتعش رہائش کیلئے بنا وزیراعظم ہاؤس نیشنل یونیورسٹی میں تبدیل
December 21, 2018
اسلام اباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے قوم سے کیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔ وسیع وعریض اور پرتعیش وزیراعظم ہاؤس نیشنل یونیورسٹی میں تبدیل ہو گیا۔ کپتان نے افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جو بھی حکمران آیا اس کا شاہانہ لائف اسٹائل رہا۔ عوام کو اتنی آگاہی دے دیں گے کہ وہ سادگی کا مطالبہ کرینگے۔ نوجوان طبقہ ٹیکس کے غلط استعمال پر آواز اٹھائے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی بحران زیادہ دیر نہیں رہے گا۔ بڑے ڈاکوؤں سے پیسہ نکلوا کر تعلیم پر لگائیں گے۔ وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کا مقصد اپنا قبلہ درست کرنا ہے۔ کپتان کہتے ہیں انگلینڈ میں حکمرانوں کو دیکھ کر ان میں تبدیلی آئی جہاں ایک چھوٹا سے طبقہ پیسہ بنالے وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ نمل یونیورسٹی دیہات سیکٹر کی پہلی یونیورسٹی بنی ہے۔ تعلیم سے زیادہ دنیا میں کوئی چیز اہمیت نہیں رکھتی۔