Friday, March 29, 2024

شاہ رخ کی فلم زیرو پہلے روز اچھابزنس کرنے میں ناکام رہی

شاہ رخ کی فلم زیرو پہلے روز اچھابزنس کرنے میں ناکام رہی
December 22, 2018
ممبئی (ویب ڈیسک ) کنگ خان کی فلم زیرو پہلے روز اچھا بزنس کرنے میں ناکام رہی ۔ فلم کو دیکھنے کیلئے شائقین آئے تو مگر فلم میکرز کی امیدوں پر پورا نہ اتر سکے ۔ فلم زیرو میں کنگ کے مقابل کترینہ کیف اور انوشکا شرما ہیں ، فلم کے اداکاروں اور ہدایتکاروں کو کرسمس کے موقع پر فلم کی ریلیز سے کھڑکی توڑ رش اور ایک نئی ریکارڈ آمدن کی توقع تھی ۔پہلے روز فلم زیرو  فلم 20 کروڑ کمانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم ریلیز سے چند گھنٹے قبل ہی آن لائن لیک ہو گئی جس کے باعث آمدن بری طرح متاثر ہوئی ۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر صارفین فلم ’’زیرو‘‘ کے آن لائن  متعدد لنکس شیئر کر رہے ہیں ۔ بالی ووڈ  کے متعدد فلم میکرز کو  فلموں کی ریلیز سے قبل آن لائن لیک ہونے کے مسائل کا سامنا ہےجس سے انہیں اب تک اربوں کا نقصان ہو چکا ہے ۔ کنگ خان کی ہی فلم رئیس بھی ریلیز سے چند گھنٹے قبل لیک ہو گئی تھی  ۔ رنبیرکپور کی فلم ’’سنجو‘‘ ، سیف علی خان کی مووی ’’بازار ‘‘عرفان خان کی بلیک میل  اور رتیش دیش مکھ کی  ’’گریٹ گرینڈ مستی‘‘ بھی ریلیز سے قبل ہی لیک ہو گئی تھیں جس سے فلم میکرز کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔