Saturday, May 18, 2024

شاہ پور کانجراں مویشی منڈی شہریوں کو لوٹنے لگی،حقائق عیاں کرنےپر 92نیوز کی ٹیم پر تشدد

شاہ پور کانجراں مویشی منڈی شہریوں کو لوٹنے لگی،حقائق عیاں کرنےپر 92نیوز کی ٹیم پر تشدد
August 6, 2018
لاہور ( 92 نیوز) عوام کے مسائل کی ترجمانی 92 نیوزکاگناہ بن گیا، لاہور کی شاہ پورکانجراں کی مویشی منڈی میں پردیسی بیوپاریوں سے ناروا سلوک اور زائد ٹیکس کی وصولی کی خبر نشر کرنے پر مویشی منڈی انتظامی کمپنی کے اہلکاروں کا 92 نیوز کے رپورٹر اور کیمرہ مین پرتشد کیا گیا ۔ چینل 92نیوز کی رپورٹنگ ٹیم پر حملہ کرنے والا شخص  لاہور ڈسٹرکٹ کیٹل مینجمنٹ مارکیٹ کمپنی  کا سپروائزر علی احمد خان ہے  ، جب 92 نیوز کی ٹیم نے مویشی منڈی انتظامیہ کی سر پرستی میں مقامی غنڈوں کی بھتہ خوری اور بیوپاریوں پر تشدد کی فوٹیج بنائی تو علی احمد خان آپے سے باہر ہو گیا  اور اپنے ساتھیوں سمیت رپورٹنگ ٹیم پر پل پڑا۔ گالم گلوچ اور تشدد کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے جب 92 نیوز نے انتظامیہ کی غنڈہ گردی کی خبر نشر کی تو سپروائزر علی احمد خان کو معطل کر دیا گیا۔ ادھر پی ایف یو جے ، پی یو جے، لاہور پریس کلب، ایمرا، اینکا اور ایمپرا سمیت صحافتی تنظیموں کے 92 نیوز کی رپورٹنگ ٹیم پر حملے کی مذمت کی ہے اور 92 نیوز کے پر عزم ٹیم کو ذمہ دارانہ صحافت پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔