Friday, April 19, 2024

شاہ پور کانجراں منڈی میں کاشی آف قصور کی دھوم

شاہ پور کانجراں منڈی میں کاشی آف قصور کی دھوم
July 26, 2020
لاہور (92 نیوز) لاہور کی شاہ پور کانجراں منڈی میں کاشی آف قصور کی دھوم مچی ہوئی ہے، بچے بڑے سب ہی اس بیل کے دلدادہ ہیں، لیکن قیمت کا سن کر خریدار مایوس ہیں۔ شاہ پور کانجراں منڈی میں ناز نخرے دکھاتا یہ ہے کاشی آف قصور جسے اس کے مالک نے بڑے لاڈ پیار سے پالا ہے۔ کالے تگڑے اس بیل کو اس کے مالک نے بھاری بھر کم غذاوں سے بڑی محنت کے ساتھ پالا ہے۔ کاشی آف قصور کے مالک کا کہنا ہے اس بیل کا نام اس نے اپنے بیٹے کے نام پر رکھا ہے اور اس کا روزانہ کا خرچ 4000 روپے ہے۔ منڈی میں ہر طرف کاشی آف قصور کی دھوم مچی ہوئی ہے، منڈی آنے والا ہر شخص کاشی آف قصور کے ساتھ سیلفی نہ بنائے یہ ہو نہیں سکتا۔ شہریوں کا کہنا ہے بیل تو بہت پیارا ہے لیکن اسکی قیمت سمجھ سے باہر ہے۔ کاشی آف قصور کے مالک کا کہنا ہے کہ اس کا وزن تقریبا 16من ہے اور 9 لاکھ سے کم ایک روپیہ نہیں لوں گا۔