Tuesday, April 23, 2024

شاہ پور کانجراں منڈی میں شیر پنجاب کی دھوم

شاہ پور کانجراں منڈی میں شیر پنجاب کی دھوم
July 26, 2020
لاہور (92 نیوز) لاہور کی شاہ پور کانجراں منڈی میں شیر پنجاب نے دھوم مچادی، بچے بڑے سب شیر پنجاب کے دیوانے ہیں، کوئی محض سیلفیاں بنانے تک محدود تو کوئی اسے گھر لے جانے کا خواہش مند ہے، آخر اس شیر پنجاب میں ایسا ہے کیا جو ہر کوئی اس کا دیوانہ نظر آتا ہے۔ بڑے بڑے سینگ، ناز نخرے دکھاتا یہ ہے لاہور کی شاہ پور کانجراں کی منڈی کا شیر پنجاب۔ بڑے بڑے سینگ والے شیر پنجاب کو مالک نے خوب خاطر تواضع سے پالا ہے۔ شیرپنجاب کا مالک اسے دوسال قبل تھل سے ڈھائی لاکھ میں خرید کرلایا اور پھر اس کی وہ خاطر مدارت کی کہ سونے کا نوالہ بھی معمولی لگنے لگا۔ مالک کہنا ہے کہ اسے جانورسے انسیت ہوگئی ہے،وہ شیرپنجاب کوبیچنے کی بجائے خود قربان کرئے گا۔ منڈی میں آنے والا ہر شخص شیرپنجاب کے ساتھ سیلفی نہ بنائے ہونہیں سکتا۔ خریدارآتے ہیں مگر شیر پنجاب کے مالک کی جانب سے نہ بیچنے کا ٹکا سا جواب سن کر مایوس لوٹ جاتے ہیں۔ مالک کا کہنا ہے کہ شیر پنجاب روزانہ دس کلو دودھ،مکھن اور بادام آرام سے ہضم کر جاتا ہے۔