Friday, April 19, 2024

شاہ پور کانجراں منڈی میں سفید بیلوں کی دھوم، قیمت 20 لاکھ

شاہ پور کانجراں منڈی میں سفید بیلوں کی دھوم، قیمت 20 لاکھ
July 27, 2020
لاہور (92 نیوز) لاہور کی شاہ پور کانجراں منڈی میں سفید بیلوں نے دھوم مچا دی، مالک نے دونوں کے 20 لاکھ روپے مانگ لیے۔ ویسے تو قربانی کے لیے ایک سے بڑھ ایک جانور ہے مگر چولستانی نکرے سفید بیلوں کی بات ہی اور ہے۔ شاہ پور کانجراں منڈی میں ناز نخرے والے دیدہ زیب بیلوں کو دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ جاتے ہیں، مالک کا کہنا ہے کہ دونوں بیلوں کی سالہاسال  تواضع کی ہے۔ کچھ خریدار سفید بیلوں خوبصورتی کے پیسے دینے کو تیار بھی ہیں، ایک صاحب نے تو سترہ لاکھ قیمت بھی لگا دی۔ منڈی کا مجموعی رجحان دیکھاجائے تو چولستانی نکرے سفیدبیلوں کو خریدنا ہر کوئی چاہتا ہے مگر قیمت سُن کر زیادہ تر گاہک ان کی خوبصورتی کی تعریف تک محدود نظر آتے ہیں۔