Thursday, May 9, 2024

شاہ پور چاکر میں سیوریج اسکیم کا کام 6 ماہ سے التواء کا شکار

شاہ پور چاکر میں سیوریج اسکیم کا کام 6 ماہ سے التواء کا شکار
February 8, 2021

شاہ پور چاکر (92 نیوز) شاہ پور چاکر میں سیوریج اسکیم کا کام 6 ماہ سے التوا کا شکار ہے ، جگہ جگہ کھدائی نے سارا شہر کھنڈرات میں تبدیل کردیا ہے۔

شاہ پور چاکر کے عوام پہلے ترقیاتی کام نہ ہونے پر نوحہ کناں تھے مگر اب ترقیاتی کام شروع ہونے کے بعد ادھورے چھوڑنے کی مسئلے سے دو چار ہیں ۔شہر میں  سیوریج سسٹم کیلئے کھدائی تو کی گئی مگر  کئی ماہ گزرنےکے باوجود کام پایہ تکمیل تک نہ پہنچایا جا سکا جس کے باعث  شہر کی شاہرات اور گلیاں مزید برباد ہو کر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سیوریج لائنیں جلد از جلد بچھاکر ترقیاتی کام جلد از جلد مکمل کر کے دہرے عذاب سے جان چھڑائی جائے  ۔