Tuesday, April 30, 2024

شاہ محمود کے استعفے کی افواہیں

شاہ محمود کے استعفے کی افواہیں
October 16, 2015
لاہور(92نیوز)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے پارٹی سے استعفے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں تاہم شاہ محمود قریشی نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ تفصیلات کےمطابق این اے ایک سو بائیس کی الیکشن مہم میں شاہ محمود قریشی منظر عام سے غائب رہے تو افواہیں گردش کرنے لگیں، سابق وزیر خارجہ اور چودھری سرور کے درمیان اختلافات کی باتیں زور پکڑ گئیں۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اختلافات اور پارٹی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کردی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان کے بارے میں افواہیں حکومت کی طرف سے اڑائی جارہی ہیں۔ واضح رہےکہ شاہ محمود قریشی این اے ایک سو بائیس کی انتخابی مہم میں زیادہ سرگرم نظر نہیں آئے تھے جس کے باعث ان کے بارے میں پارٹی چھوڑنے اور اختلافات کی افواہیں سرگرم تھیں۔