Saturday, April 27, 2024

شاہ محمود کی ہمشیرہ کی نماز جنازہ ادا، میاں چنو ں میں سپرد خاک

شاہ محمود کی ہمشیرہ کی نماز جنازہ ادا، میاں چنو ں میں سپرد خاک
October 25, 2019
میاں چنوں (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ہمشیرہ مرحومہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ،مرحومہ کوآبائی گائوں میاں چنوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ وزیرخارجہ کی ہمشیرہ آج لاہور کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئی تھیں، مرحومہ رکن قومی اسمبلی پیر ظہور حسین قریشی کی والدہ، زین حسین قریشی کی پھوپھی تھیں۔ نماز جنازہ، معروف عالم دین مولانا محمد شفیع سعیدی نے پڑھائی، نماز جنازہ میں سیاسی رہنماﺅں، وزرائ، قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکان، اہل علاقہ کی بڑ ی تعداد نے شرکت کی۔ وزیر خارجہ نے مرحومہ ہمشیرہ کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے آنے والوں کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے اجتماعی دعا کروائی۔ مرحومہ کی رسم قل 27 اکتوبر کو آبائی گاو ¿ںمیاں چنوں میں ادا کی جائے گی۔