Monday, May 20, 2024

شاہ محمود کی سراج الحق سے ملاقات، چیئرمین نیب ،ختم نبوت قانون زیربحث

شاہ محمود کی سراج الحق سے ملاقات، چیئرمین نیب ،ختم نبوت قانون زیربحث
October 6, 2017

لاہور (92 نیوز) پی ٹی آئی کے سینئررہنما شاہ محمودقریشی نے امیرجماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی اور موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔
سراج الحق نے کہاچیئرمین نیب کے تقرر میں حکومت اوراپوزیشن کا نہیں عدالت کافیصلہ ہونا چاہئے جبکہ شاہ محمود قریشی نے کہا حکومت نے ختم نبوت کے معاملے کو چھیڑ کر حماقت کی گئی۔ اس کے ذمہ داروں کاتعین ہونا چاہئے۔
امیرجماعت اسلامی سے شاہ محمود قریشی نے منصورہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا حکمران ٹولہ،ناکامی اور اندرونی انتشار سے دوچار ہے اور اپوزیشن کے انتشار کی وجہ سے حکمران ٹولے کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔
اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر اپنی جماعت۔مین مشاورت کریں گے نیب کے چئیرمین۔کی تقرری کا اختیار وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے پاس نہین ہونا چاہئے۔
ملاقات میں چیئرمین نیب کے تقرر ،ختم نبوت کے قانون اور سیاسی صورتحال زیربحث آئی۔