Saturday, April 27, 2024

شاہ محمود کی دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

شاہ محمود کی دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
December 17, 2020

دبئی (92 نیوز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم سےملاقات ہوئی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات، دو طرفہ باہمی اقتصادی و معاشی تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم سےملاقات۔۔۔اس موقع پر وزیر خارجہ نےوزیراعظم عمران خان اور پاکستانی قیادت کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شاہ محمود نے کہا پاکستان، کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تجارتی و معاشی تعاون کے فروغ کے ذریعے متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے برادرانہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔

شاہ محمود نے کہا آئندہ سال، دبئی میں منعقد ہونیوالی نمائش (ایکسپو 2021) میں پاکستانی پویلین، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دہائیوں پر محیط دوستی کا مظہر ہو گا۔ فریقین کےمابین پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان زراعت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

وزیر خارجہ نے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المختوم کو یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا اور ان کے جلد حل کی ضرورت پر زور دیا۔