Friday, April 26, 2024

شاہ محمود کی خورشید شاہ سے ملاقات ،سپیکر کے رویئے پر حیرت کا اظہار

شاہ محمود کی خورشید شاہ سے ملاقات ،سپیکر کے رویئے پر حیرت کا اظہار
September 7, 2016
اسلام آباد(92نیوز)قائد حزب اختلاف خورشید شاہ  کا کہنا ہے کہ سپیکر غیرجانبدار ہونگے تو حکومت کی جان بچ سکتی ہے سپیکر نے اپوزیشن کے ریفرنسز مسترد کرنےکی وجوہات نہیں بتائیں۔ اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس کل طلب کرلیاہے۔  تحریک انصاف کے رہنماشاہ محمود قریشی کہتے ہیں ایازصادق کے رویے پر پوری قوم حیران ہے۔ تفصیلات کےمطابق پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سپیکر نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف اپوزیشن کے ریفرنسز مسترد کردیئے  سپیکر کی رولنگ کےخلاف آئین اور قانون کے مطابق لائحہ عمل اپنائیں گے سپیکر کو اپنے عہدے کا احترام کرتے ہوئے غیر جانبدار طور پر چلنا چاہئے۔ شاہ محمود قریشی پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سپیکر اور الیکشن کمیشن پر برس پڑے۔ کہتے ہیں الیکشن کمیشن ایک پارٹی کو نوٹس دوسری کو تاریخیں دے رہا ہے اداروں کا یہ حال ہوجائے تو عوام سے رابطے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ قبل ازیں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے درمیان ملاقات بھی ہوئی ملاقات میں سپیکر کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف ریفرنسز مسترد کئے جانے پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔